LUBP is Pakistan’s leading political website, one of the largest in terms of traffic and original articles. It represents alternative media in Pakistan reflecting citizen journalism and advocacy. LUBP is independent, critical, progressive and inclusive. It supports progressive and pluralistic political parties in Pakistan and beyond.

No results.

کیا پاکستان کے اندر مسیحی لٹریچر کی تقسیم توھین مذھب کے زمرے میں آتی ہے

میرپور خاص کرسچن کالونی میں مسیحی لٹریچر تقسیم کرنے پر کالعدم دیوبندی تکفیری دہشت گرد تنظیم نے توہین مذھب کا مقدمہ درج کرا دیا
لٹریچر تقسیم کرنے پر توھین مذھب کا الزام لگا کر تین خواتین سمیت چار مسیحی افراد میر پور خاص میں گرفتار کرلئے گئے
میرپور خاص سے ایوان صحافت ڈیسک نے خبر دی ہے کہ میرپور خاص ریلوے اسٹیشن پر تین مسیحی خواتین اور ایک مرد جہاں پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جاوید یونس مسیح انکی بیوی نازیہ اور حیدرآباد کراچی سے تعلق رکھنے والی دو اور خواتین روز میری اور کیول ڈیوڈکو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ریلوے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ توھین مذھب کے مبینہ الزام میں گرفتار
مسیحی خواتین اور مرد ریلوے اسٹیشن کے ساتھ مسیحی کالونی میں تقسیم کے لئے لٹریچر لیکر آئے تھے تو ان پر توھین مذھب کا الزام لگا دیا گیا، کالعدم دیو بندی دہشت گرد تنظیم اہل سنت والجماعت کے کارکن موقعہ پر پہنچے اور انھوں نے ان مسیحی عورتوں اور مرد کو گھیر لیا اور ان پر توھین مذھب پر مبنی لٹریچر تقسیم کرنے کا الزام لگایا جبکہ مسیحی خواتین اور مرد کا کہنا ہے کہ یہ ان کا مسیحی مذھب کا مقدس لٹریچر ہے جو بائبل مقدس سے تیار کیا گیا ہے اور مصدقہ اداروں سے شایع ہوتا ہے ، پولیس نے تینوں خواتین اور مرد کو توھین مذھب کی دفعہ 295 -A-298-506(IIگرفتار کرلیا ، اور گرفتار عورتوں کو حیدر آباد ویمن جیل منتقل کردیا گیا
اس حوالے سے جو لٹریچر ایک وڈیو میں دکھایا گیا وہ مسیحی حلقوں میں عام تقسیم ہوتا ہے ، اس مقدمے کے اندراج سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ پاکستان کے اندر مسیحی لٹریچر کی تقسیم اور اشاعت توھین مذھب کے زمرے میں آتی ہے ،

×

Contact