LUBP is Pakistan’s leading political website, one of the largest in terms of traffic and original articles. It represents alternative media in Pakistan reflecting citizen journalism and advocacy. LUBP is independent, critical, progressive and inclusive. It supports progressive and pluralistic political parties in Pakistan and beyond.

No results.

مفتی نعیم صاحب سے چند سوال

مفتی نعیم صاحب سے چند سوال
السلام علیکم
آپ نے کپیٹل ٹی وی کے پروگرام میں پوری پاکستانی قوم کے سامنے اِس بات کا اعلان کیا کہ آپ کی ویب سائٹ پر دوسرے مسلمان مسالک کی تکفیر فتوے موجود رھے ہیں اور اب آپ نے میڈیا اور عوام کے سامنے اِس بات کا بھی اعتراف کیا کہ یہ فتاویٰ راتوں رات ھٹا دئیے جائیں گے!
امید ھے کہ وہ آپ کے وعدے کے مطابق اب تک ھٹا دئیے گئے ھوں گے
بہت خوب جناب! جزاک اللہ، مگر ھم یہاں حضرت والا سے چند سوال کرنے کی جسارت کر رھے ھیں۔ ھمیں اُمید ھے کہ آپ نے میڈیا پر اللہ کو حاضر و ناظر جانتے ھوئے پوری پاکستانی قوم کے سامنے جس جرات و شہامت کا مظاہرہ کیا وہ واقعاً قابل دید تھی اور آپ اُسی شہامت و جراتِ بیان کے ساتھ اِن سوالوں کا بھی صحیح، درست، منطقی، عقلی اور اسلامی تعلیمات سے بھر پور جواب مرحمت فرمائیں گے
مفتی صاحب! مگر کیا اِن تکفیری فتووں کو منظر عام سے صرف ھٹانے سے کام چل جائے گا؟
کیا اِن تکفیری فتویٰ کو آپ کی ویب سائٹ سے ھٹا دینے سے ملک میں دھشت گردی رک جائے گی؟
کیا تمام دھشت گرد توبہ کر کے نادم و پشیمان ھو جائیں گے؟
کیا آپ کے ادارے سے وابستہ اور دوسرے مذھبیو دینی اداروں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے دیویندی علما جو اِس قسم کے فتوے دینے میں خاصی مہارت رکھتے ہیں، اپنے اِس ’[ فی سبیل اللہ ‘‘ کام سے ندامت کا اظہار کرنے کیلئے تیار ہیں؟
جناب مفتی نعیم صاحب! ایک اتنے بڑے دینی ادارے کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے کیا یہ آپ کی ذمہ داری نہیں کہ آپ ان فتویٰ کو ویب سائٹ سے ھٹانے کے ساتھ ساتھ قوم سے معافی بھی مانگیں کہ یہ ایک زمانے تک آپ کی دینی ویب سائٹ کی زینت بنے رھے؟!
کیا آپ اس بات کیلئے تیار ہیں کہ آپ کے ان تائید شدہ تکفیری فتویٰ سے جو دھشت گردی کو جو فروغ ملا اور قومی سرمائے کا جو نقصان ھوا اس کا ازالہ کیا جائے؟!
جناب مفتی صاحب
کیا ہی اچھا ھوتا کہ کہ آپ قوم کے سامنے مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے قبیح فعل پر افسوس کا اعلان کر کے قوم سے معافی کے طالب ہوتے!
کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان فتویٰ کو ھٹانے کے اعلان کے ساتھ آپ نے جو ایک اچھی رسم کی بنیاد ڈالی ھے، آپ مسلمانوں کو کافر قرار دینے والے اس گناہ عظیم سے توبہ کریں؟!
مفتی صاحب
کیا آپ ملک اسحاق اور اس کے ھمنواؤں کی موت پر پنجاب پولیس سے اظہار تشکر کریں گے کیونکہ یہ وہ دھشت گرد تھے جو علی الاعلان مسلمان مسالک کے خلاف کفریہ زبان استعمال کرتے تھے؟
کیا آپ دانستہ اور ثواب کی نیت سے یہ کام انجام دینے والے اپنے دینی ادارے کے مفتیان اکرام کے فعل مذموم سے بھی اظہار برائت فرمائیں گے؟!
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ان فتووں کو پڑھ کو ’’فی اسبیل اللہ‘‘ جہادی خدمات انجام دینے والے ’’ مجاھدین‘‘ نے پاکستان اور خصوصاً کراچی میں ٖڈاکٹرز،انجینئرز، وکلاء، فوجی، پولیس، میڈیا اور صحافی برادری سمیت تمام شبعہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سرمائے کو جو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ھے وہ آپ کے فتووں کو آپ کی ویب سائٹ سے ھٹانے اور منظر عام سے اوجھ کرنے سے کبھی پورا ھونے والا نہیں
کیا آپ نے غور کیا کہ مسلمانوں مذاھب و مسالک کو کافر قرار دینے والے اِن فتووں سے پاکستانی معاشرے میں نفرت، عداوت اور تعصب کی جو آگ پھیلی ھے اور جس نے دلوں میں کدورتیں پیدا کر کے کے مسلمانوں کو ایک دوسرے سے نفرت زدہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا ھے، کیا صرف فتووں کو ویب سائٹ سے ھٹا دینے سے کام چل جائے گا؟
آپ کے خیال میں کیا فتووں کو منظر عام اور دیدہ خاص و عام سے اوجھل کر دینے سے دلوں کو جوڑا جا سکتا ھے؟
کیا کافر کافر کے نعروں کو ملک پاکستان کی در و دیوار سے مٹانے کیلئے آپ پیشقدمی کریں گے؟
قابل احترام مفتی صاحب
کیا ان تکفیری فتاویٰ نے نفرت کی جو آگ اھلیان پاکستان کے دل میں روشن کی ھے وہ محض انہیں ھٹانے سے محبت میں تبدیل ہو جائے گی؟!
کیا آپ القاعدہ، طالبان، داعش، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ کے دھشت گرد منصوبوں اور اُن کے تکفیری نعروں اور علی الاعلان دوسرے مسالک خصوصا شیعہ اور بریلوی مسلمانوں کو کافر قرار دینے کی مہم کی مخالفت کرنے کی جرات فرمائیں گے؟!
کیا آپ نے اِن تکفیری فتاویٰ کو ھٹا کر مسلمانوں کے تمام مسالک کو مسلمان تسلیم کیا لیا ھے؟
کیا آپ نے اِن فتووں کو ھٹانے کے اعلان سے یہ بات ظاھر کرنے کی کوشش کی ھے کہ یہ فتوے سراسر غلط اور بے بنیاد ھونے کے ساتھ ساتھ تعلیمات قرآن و سنت کے خلاف تھے؟!
کیا آپ نے اِن فتووں کو ھٹا کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ھے یا صرف میڈیا، عوام اور پاکستانی کی خفیہ ایجنسیوں کو خوش کرنے کا منصوبہ ھے؟!
اور آخر میں ایک دو اور سوال کا جواب مرحمت فرما دیں
کیا آپ اِن تکفیر شدہ فرقوں اور مسالک و مذاھب کو جہیں آپ اور آپ کے مفتیان اکرام کی ٹیم جامعہ بنوریہ کی ویب سائت سے کافر و مشرک قرار دیتی رھی، مسلمان تسلیم کرنے کا کوئی فتویٰ اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے کی جرات کریں گے؟!
کیا آپ اِن مسلمان مسالک و مذاھب یعنی شیعہ و بریلوی سنی علماء کی اقتداء میں نماز پڑھ کر رھتی دنیا تک ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے؟
ھمیں شدت سے آپ کی جانب سے جوابات کا انتظار ھے

×

Contact